ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آل انڈیا امام کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ مولانا محمد احمد بیگ ندوی صدر اور مفتی حنیف احرارؔ اور مولانا فیصل اشرفی جنرل سکریٹری منتخب

آل انڈیا امام کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ مولانا محمد احمد بیگ ندوی صدر اور مفتی حنیف احرارؔ اور مولانا فیصل اشرفی جنرل سکریٹری منتخب

Thu, 04 May 2017 02:35:37    S.O. News Service

ملبار ہاؤس3مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا امامس کونسل کی قومی عمومی مجلس عاملہ کی میٹنگ کے دوسرے دن سب سے پہلے آنے والے دو سالہ میعاد کے لیے نئے منتخب عہدیداران کے نام کا اعلان کیا گیا، جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:

صدر: مولانا محمد احمد بیگ ندوی، استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ،  نائب صدر: مولانا اشرف کرمنا (کیرلا) اور مولانا خالدرشادی (منی پور)۔

جنرل سکریٹری: مفتی حنیف احرارؔ سوپولوی (گوا) اور مولانا فیصل اشرفی(کیرلا)۔

سکریٹری: مولانا عبد الغفور منبعی (تاملناڈو) اور اکبر شاہ مولوی (کیرلا) اور خزانچی: مولانا عثمان بیگ صاحب رشادی

تمام ریاستوں کے ذمہ داران نے اعلان کے بعد تکبیر کے نعرے کے ساتھ اس حسن انتخاب پر قبولیت کی مہر لگادی ۔ انتخابات کی کاروائی جناب کے ایم شریف صاحب (منگلور) نے انجام دی۔ پروگرام کے اختتام پر سالانہ منصوبہ بندی سے بھی تمام جنرل کونسل ممبران کو واقف کرایا گیا۔قومی عمومی مجلس عاملہ نے پوری قوت اور حوصلے کے ساتھ کونسل میں شریک پورے ہندستان کے علماء و ائمہ کے ذریعہ ہندستانی مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ: ’’ملک میں آج فاشسٹ سنگھ پریوار اور اس کی شاخیں ملک کی عوام خصوصاً مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے میں لگے ہوے ہیں۔ مسلمانوں کواس سے بالکل متأثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ حق و انصاف کے قیام کے لیے کھڑے ہو جائیں ، اللہ کی مدد ضرور آئے گی‘‘۔پہلی نشست میں ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر جناب اے سعید صاحب نے کہا کہ : ’’یہ ہماری آزمائش کا وقت ہے۔ جس طرح موسی علیہ السلام کی ماں سے اللہ تعالی نے کہا تھا کہ: تم ظلم کے خلاف اپنے بچے کو دودھ پلاؤ اور ڈر لگے تو اپنے بچے کو سمندر کے حوالے کر دو، اسی طرح آج ہمیں بھی اپنی ساری محبوب چیزوں کو دریا میں ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کی مدد ہمیں آنکھوں سے نظر آئے گی‘‘۔دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئر مین جناب ای ابوبکر صاحب نے کہا کہ : ’’آل انڈیا امامس کونسل ہندستان میں علماء کی سب سے بڑی منظم کونسل ہے جو پورے ملک میں قومی تقویت کے لیے کام کر رہی ہے۔ فسطائی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے اور قوم و ملت کو خوف سے نکال کر انھیں حوصلہ عطا کرنے والی اس کونسل کی ذمہ داریاں فی الحال بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ علماء و ائمہ انبیاء کرام کے وارثین ہیں۔یہی قوم کی صحیح اور بروقت رہنمائی کر سکتے ہیں‘‘۔ انھوں نے کہا کہ : ’’آج ملک کو لاقانونیت کا شکار بنانے کی کوشش کی رہی ہے۔ جسے کی بھی قیمت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملک کی ترقی دستور کی بالادستی کے بغیر ناممکن ہے‘‘۔نیشنل جنرل کونسل نے موجودہ ملکی حالات پر اپنے افسوسناک تأثرات کا اظہار کیا اور باتفاق رائے درجِ ذیل عنوانات پر چار قرار دادیں پاس کی گئیں۔(۱) بابری مسجد ملک کا اثاثہ،تحفظ ملک کی ذمہ داری، (۲) مسلم پرسنل لا میں مداخلت بند کیا جائے، (۳) نفرت پھیلانے والے بھگوا دہشت گردو کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، (۴)ای ، وی، ایم کے ذریعے ہو رہے انتخابات کو شکوک و شبہات سے پاک کیا جائے۔


Share: